ٹرمپ انتظامیہ نے 9 چینی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کر دیا

January 15, 2021

ٹرمپ انتظامیہ نے چینی فوج کے ساتھ روابط رکھنے کے الزامات پر 9 چینی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کر دیا۔

بیجنگ نے اپنے ردِعمل میں امریکا پر الزام لگاتے ہوئےکہا ہے کہ وہ بغیر کسی وجہ کےچینی کمپنیوں کے خلاف ریاستی طاقت کا استعمال کر رہا ہے۔

امریکی انتظامیہ کے نئے احکامات میں متعدد چینی فرمز کو نشانہ بنایا گیا ہے جن میں چین کی اسٹیٹ آئل کمپنی CNOOC، اسمارٹ فون کمپنی xiaomi اور ٹک ٹاک بھی شامل ہیں۔

چینی اسمارٹ فون کمپنی کی جانب سے الزامات کی تردید کرتے ہوئے بیان جاری کیا گیا ہے کہ ابھی نئے حکم کےممکنہ نتائج کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔


چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نےریاستی طاقت کا غلط استعمال کیا اور بلا وجہ چینی کمپنیوں کے خلاف بار بار کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے، جس کی چین سختی سے مخالفت کرتا ہے\