تیندوے کی لوگوں کے ساتھ کھلینے کی ویڈیو وائرل

January 15, 2021

بھارت میں تیندوے کی لوگوں کے ساتھ کھلینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تیندوا انتہائی خونخوار جانور ہے جو اکثر انسانوں پر حملے کرتا رہتا ہے جس کی وجہ سے لوگ بھی اس سے خوفزدہ نظر آتے ہیں، تاہم بھارت میں منظر اس کے بر عکس ہی دیکھا گیا ہے۔

جی ہاں سوشل میڈیا پر تیندوے کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اسے لوگوں کے ساتھ کھلیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں جنگل کے قریب سڑک پر کچھ لوگ کھڑے ہوئے ہیں جہاں سے تیندوا گزرتا نظر آرہا ہے۔

لوگوں کو دیکھ کر تیندوا واپس گھوم کر آتا ہے اور انہیں ڈرانے کی کوشش کرتا ہے جسے دیکھ کر کچھ لوگ تو خوفزدہ ہوجاتے ہیں مگر ایک دو لوگ ایسے بھی ہیں جو بغیر ڈرے وہیں کھڑے رہتے ہیں۔

یہ دیکھ کر تیندوا انہیں ڈرانے کی کوشش کرتا ہے اور جب وہ ان افراد کو ڈرانے میں ناکام ہوجاتا ہے تو پھر ان کے ساتھ کھیلنا شروع ہوجاتا ہے اور ایک شخص کے ہاتھ سے لٹک جاتا ہے۔

تیندوے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے اور لوگ اسے خوب پسند کررہے ہیں۔