• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیندوے اور بچے کے درمیان مقابلہ کون جیتا؟


بچے تو سب ہی کو پیارے لگتے ہیں اور ان سے انسان تو انسان جانور بھی جلد ہی مانوس ہوجاتے ہیں، اگر یقین نہیں آرہا تو اس ویڈیو میں ہی دیکھ لیں کہ کس طرح ایک خونخوار تیندوا چھوٹے بچے کے ساتھ کھیلنے میں مصروف نظر آرہا ہے اور بالکل اسی کی طرح حرکتیں بھی کر رہا ہے۔

جی ہاں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک تیندوے اور بچے کو ایک ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔


ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیشے کے پنجرے میں قید ایک تیندوا بچے کے ساتھ ہاتھ ہلانے کا مقابلہ کر رہا ہے اور بچہ جتنی تیز ہاتھ ہلا رہا ہے تیندوا بھی اسی تیزی سے ہاتھ ہلانے کی کوشش کر رہا ہے۔ اب اس مقابلے میں جیتا کون ہے اس کا فیصلہ آپ کیجئے۔

تازہ ترین