ہسپتالوں میں علاج شروع ہونے کیلئے انتظار کی مدت میں اضافہ

January 16, 2021

لندن(پی اے ) نئے اعدادوشمار سے ظاہرہوتاہے کہ ہسپتالوں میں علاج شروع ہونے کیلئے انتظار کی مدت میں اضافہ ہوگیاہے،ایک معروف سرجن کاکہناہے کہ انگلینڈ کے ہسپتالوں میں علاج کے منتظر کورونا وائرس سے متاثرہ لوگوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہواہے،جمعرات کو شائع ہونے والے اعدادوشمار کےمطابق نومبر 2020 کے آخر میں انگلینڈ کے ہسپتالوں میں علاج کے منتظر افراد کی تعداد 4.46 ملین ہوچکی تھی ، جبکہ نومبر 2019 میں منتظر افراد کی تعداد4.42 ملین اوراکتوبر میں یہ تعداد 4.45ملین تھی۔رائل کالج آف سرجنز انگلینڈ کےصدر پروفیسر نیل مارٹنسن کا کہناہے کہ تازہ اعدادوشمار سے کورونا کے اثرات کا اظہارہوتاہے ،انھوں نے کہا کہ ہزاروں افراد سمجھتے ہیں کہ لوگوں کی تکالیف رفع کرنے اورانھیں اپنے پیروں پر کھڑاکرنے کیلئے اصلاحاتی عمل کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم میں سے بہت سے لاک ڈائون کی مشکلات کی شکایت کرتے ہیں لیکن ہمیں جسمانی درد کیلئے آپریشن کے منتظر لوگوں کو بھی یاد رکھنا چاہئے کیونکہ جسمانی درد میں مبتلا افراد کاعلاج کورونا کی مشکلات کے شکار لوگوں سے زیادہ اہم ہے۔ پروفیسر مارٹنسن نے متنبہ کیا کہ لاک ڈائون کی وجہ سے علاج کے منتظر لوگوں کی ایک اور فہرست بھی تیار ہورہی ہے،انھوں نے اس بحران سے نجات کے بعد ہمیں علاج کے منتظر تمام لوگوں کو علاج کی سہولت فراہم کرنے کیلئے مزیدسرمایہ کاری کرناہوگی،این ایچ ایس انگلینڈ کے اعدادوشمار سے یہ بھی ظاہرہوتاہے کہ ہسپتال میں علاج شروع کرانے کیلئے 52ہفتے سے زیادہ عرصے سے منتظر مریضوں کی تعداد نومبر 2020 میں 192,169 تک پہنچ چکی تھی،جبکہ نومبر 2019 میں علاج کے منتظر مریضوں کی تعداد 1,398 تھی، ہسپتالوں میں معمول کے علاج کیلئے داخل کئے جانے والے مریضوں کی شرح میں ایک سال قبل کے مقابلے میں 27فیصد کمی ہوئی ہے۔