سرکاری افسران نچلی سطح پر اپنے شعبوں میں بہتری لائیں، ناصر حسین شاہ

January 16, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سرکاری افسران تربیت سے حاصل معلومات کو بروئے کار لائیں اور نچلی سطح پر اپنے شعبوں میں خدمات کی فراہمی میں بہتری لاتے ہوئے اپنے تجربے کو آگے بڑھاتے ہوئے دوسروں تک پہنچائیں یہ بات انہوں نے مقامی ہوٹل میں تربیتی پروگرام کے اختتامی سیشن سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی، پانی، صفائی، حفضان صحت پالیسیاں، نظام اور خدمات کی فراہمی ʼ کے موضوع پر تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد واٹر ایڈ پاکستان نے محکمہ بلدیات سندھ کے تعاون سے کیا تھا جس میں سندھ سول سروسز اور لوکل گورنمنٹ اکیڈمی ٹنڈو جام ، لوکل گورنمنٹ اینڈ ہاو سنگ ٹاون پلاننگ ڈیپارٹمنٹ ، کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ (کے ڈبلیو اینڈ ایس بی) ، واٹر اینڈ سینی ٹیشن اتھارٹی (واسا) حیدرآباد اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے افسران نے شرکت کی، اس موقع پر واٹر ایڈ پروگرام کے ہیڈ منور حسن نے کہا کہ واٹر ایڈ پانی اور صفائی ستھرائی کی خدمات کو بہتر بنانے کے لئے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور سرکاری شراکت داروں کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے پرعزم ہے انہوں نے کہا کہ پانی اور صفائی ستھرائی پاکستان کے بین الاقوامی انسانی حقوق کے وعدوں اور ایس ڈی جی اہداف کا ایک اہم حصہ ہے۔ تربیت کے اختتام پر مہمان خصوصی وزیر بلدیات و اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے شرکاءمیں اسناد تقسیم کیں۔