میرا انصاری میں تمہیں بہت یاد کرتی ہوں: بشریٰ انصاری

January 16, 2021

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کو نیویارک میں مقیم اپنی بیٹی میرا انصاری کی یاد ستانے لگی۔

سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والی اور مداحوں کے ساتھ ماضی کی اپنی حسین یادیں شیئر کرنے والی بشریٰ انصاری نے اس مرتبہ انسٹاگرام پر اپنی صاحبزادی میرا انصاری کے ہمراہ اپنی یادگار تصویر شیئر کی ہے۔


بشریٰ انصاری کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر کسی فیشن شو کی لگ رہی ہے کیونکہ میرا انصاری اور اُن کی والدہ ریمپ پر واک کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

سینئر اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں جذباتی انداز میں لکھا کہ ’میرا، میری بیٹی میں تمہیں بہت یاد کرتی ہوں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’بیٹیاں خدا کا ایک خاص تحفہ ہوتی ہیں۔‘

بشریٰ انصاری نے لکھا کہ ’میرا، تُم اپنی امّاں کی محبت ہو۔‘

اداکارہ کی اس پوسٹ کو صارفین کی بڑی تعداد پسند کر رہی ہے جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہماڈل و اداکارہ میرا انصاری نے گزشتہ سال نیویارک میں دوسری شادی کی۔

میرا انصاری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے مبہم انداز میں مداحوں کو دوسری شادی کے حوالے سے آگاہ کیا۔

اگرچہ واضح طور پر میرا انصاری نے دوسری شادی کا نہیں بتایا تاہم انہوں نے ʼنئے گھر اور ʼشکر گزار جیسے ہیش ٹیگ استعمال کیے، جن سے عندیہ ملتا ہے کہ انہوں نے دوسری شادی کرلی۔

اس سے قبل میرا انصاری کے 2 بچے ایک بیٹا اور ایک بیٹی بھی ہیں اور وہ اکثر ان کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔