آپ آف لائن ہیں
پیر4؍جمادی الثانی 1442ھ 18؍جنوری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

میری پیاری امّی جلدی ٹھیک ہوجائیں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا پر اپنی والدہ کی جلد صحتیابی کے لیے دُعائیہ پیغام جاری کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بشریٰ انصاری نے دو تصویروں میں مبنی ایک فوٹو کولاج شیئر کیا ہے جس میں اداکارہ کے ہمراہ اُن کی والدہ محترمہ بھی موجود ہیں۔


بشریٰ انصاری کی جانب سے شیئر کئے گئے فوٹو کولاج میں اداکارہ کو بھرپور انداز میں اُن کی والدہ سے اظہارِ محبت کرتے دیکھا گیا ہے اور اُنہوں نے اپنی والدہ کو گلے سے بھی لگایا ہوا ہے۔

سینئر اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں والدہ کی جلد صحتیابی کے لیے دُعائیہ پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری پیاری امّی جی پلیز ٹھیک ہوجائیں۔‘

بشریٰ انصاری کی اس پوسٹ پر اُن کے چاہنے والوں کی جانب سے اداکارہ کی والدہ کے لیے دُعائیہ پیغامات جاری کیے جارہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل انسٹاگرام پر بشریٰ انصاری نے ایک فیملی فوٹو پوسٹ کی تھی جس میں اداکارہ کے ہمراہ اُن کی نانی، اُن کی امّی اور اُن کی بیٹی موجود تھیں جبکہ بشریٰ انصاری نے گود میں اپنے پوتے کو بھی اُٹھایا ہوا تھا۔


بشریٰ انصاری نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’پانچ نسلیں ایک ساتھ۔‘

اداکارہ نے بتایا تھا کہ ’مذکورہ تصویر میں اُن کے ساتھ اُن کی نانی، امّی، بیٹی اور پوتا موجود ہیں جبکہ یہ تصویر 14 سال قبل لی گئی تھی۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید