بلوچستان میں کورونا وائرس کے 10 نئے مریضوں کی تشخیص

January 18, 2021

بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 10 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں، آج کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.86 فیصد رہی ہے، صوبے میں کورونا کے مثبت کیسز کی تعداد 18 ہزار 622 ہوگئی۔

محکمہ صحت بلوچستان کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 259 ٹیسٹ کئے گئے ان میں سے دس افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

نئے کیسز صوبے کے تین اضلاع سے رپورٹ ہوئے ہیں، ان میں کوئٹہ سے 8، لسبیلہ اور خاران سے ایک ایک کیس شامل ہے۔

بلوچستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی تعداد 18،622ہوگئی ہے، ان میں سے اب تک 18ہزار110 متاثرہ افراد صحت یاب ہوئے ہیں، صوبے میں صحت یاب افراد کی شرح 97 فیصد ہے۔

بلوچستان میں اس وقت کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 322 ہیں، اور اموات کی تعداد 190ہے۔