جوبائیڈن ٹیم میں پہلی مخنث اہم عہدے کیلئے نامزد

January 20, 2021

نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے پنسلوانیا کی خاتون مخنث ڈاکٹر ریچل لیون کو محکمہ صحت میں معاون سیکریٹری کے عہدے کے لیے نامزد کردیا۔

اس پیشرفت کی توثیق امریکی سینیٹ کی جانب سے کی جائے گی۔

اس نئے عہدے میں ریچل لیون جوبائیڈن کے انتخاب برائے صحت کے سیکریٹری جیویر بیسیرا اور کورونا وائرس کے جوابی کوآرڈینیٹر جیف زینٹس کے ساتھ کام کریں گی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر ریچل لیون پہلی مخنث فیڈرل عہدیدار ہوں گی۔انہوں نے گزشتہ برس پنسلوانیا میں ’کورونا ریسپانس‘ کے حوالے سے ترجمان کی حیثیت سے فرائض انجام دیے۔

ڈاکٹر ریچل لیون کو 2017 میں سیکریٹری صحت مقرر کیا گیا، انہوں نے بتایا کہ محض چند لوگوں کے علاوہ انہیں کبھی صنفی امتیاز کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

ریاست کے گورنر کی جانب سے انہیں فزیشن جنرل مقرر کیا گیا تھا جبکہ اس سے قبل وہ ’نوعمری صحت‘ کے ایک کلینک کی سربراہی کرتی تھیں۔