آپ آف لائن ہیں
منگل17؍رجب المرجب 1442ھ 2؍مارچ 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

جوبائیڈن نے اپنی ٹیم میں ایک اور پاکستانی شامل کرلیا

نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے پاکستانی نژاد سلمان احمد کو ملک کی اہم ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جوبائیڈن نے پاکستانی نژاد سلمان احمد کو بحیثیت ڈائریکٹر پالیسی پلاننگ، امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں شامل کرلیا ہے۔


سلمان احمد اوباما نیشنل سیکیورٹی کونسل میں اسٹریٹجک پلاننگ کے سربراہ کی حیثیت سے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

بین الااقوامی تعلقات کے پروفیسر اور ریسرچ اسکالر سلمان احمد اوباما دور میں اہم ذمہ داریاں نبھانے کے ساتھ ساتھ امریکی مشن کے چیف آف اسٹاف اور اقوام متحدہ میں امریکی مستقل نمائندے کے سینئر پالیسی ایڈوائزر بھی رہ چکے ہیں۔

سلمان احمد اقوام متحدہ میں 15 سالہ مختلف عہدوں پر کام کرچکے ہیں، وہ انٹرنیشنل افیئرز اور معاشیات میں ماسٹرز کی ڈگری رکھتے ہیں۔

 قبل ازیں  نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے پاکستانی نژاد امریکی شہری علی زیدی کو ڈپٹی نیشنل کلائمیٹ ایڈوائزر کی حیثیت سے اپنی ماحولیاتی ٹیم میں شامل کیا تھا۔

خاص رپورٹ سے مزید