بزدار کا فیصل آباد میں پولیس اہلکاروں کی کار پر فائرنگ کا نوٹس

January 21, 2021


وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فیصل آباد میں پولیس اہلکاروں کی کار پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےفیصل آباد میں پولیس اہلکاروں کی کار پر فائرنگ کے واقعہ کی انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی اور اس افسوسناک واقعہ کی غیرجانبدرانہ تحقیقات کا حکم دے دیا۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ واقعہ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ قانون،قانون کے محافظوں کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیتا۔

انہوں نےمزید کہا کہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائے گے اور انصاف ہو گا۔