سشانت Sushant Sing کی سالگرہ پر بہن کیا کرنے جارہی ہیں؟

January 21, 2021

خودکشی کر کے زندگی کا خاتمہ کرنے والے بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی 35 ویں سالگرہ کے موقع پر بہن شویتا سنگھ تواری نے سشانت کا خواب پورا کرنے کیلئے ایک نہایت اہم قدم اٹھایا ہے۔

شویتا کی جانب سے آسٹرو فزکس کے میدان میں کچھ کر دکھانے والا جذبہ رکھنے والوں کیلئے سشانت سنگھ راجپوت میموریل فنڈ قائم کیا گیا ہے۔

سشانت کی سالگرہ پر بہن نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری ٹوئٹ میں بتایا کہ ’مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہے کہ بھائی کی 35 ویں سالگرہ پر ان کے ایک خواب کو پورا کرنے کی کیلئے قدم اٹھایا گیا۔‘

شویتا سنگھ کے ٹوئٹ کے مطابق یو سی برکلے میں 35 ہزار ڈالر کا سشانت سنگھ راجپوت میموریل فنڈ قائم کیا گیا ہے جس میں فزکس کے طلبہ کو اسکالر شپس دی جائیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس سشانت سنگھ ممبئی کے ایک اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔

بھائی کی یاد میں بہن شویتا سنگھ بھائی کی یاد میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔