میشا شفیع کےخلاف ہتک عزت دعوے کا تحریری حکم نامہ جاری

January 21, 2021

لاہور کی سیشن عدالت نے علی ظفر کے میشا شفیع کےخلاف سو کروڑ کے ہتک عزت دعوے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

ایڈیشنل سیشن جج امتیاز احمد نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا اور گلوکارہ میشا شفیع سمیت دیگر گواہوں آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

عدالت نے اداکارہ عفت عمر پر وکلاء کو جرح مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔