فرح خان نے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد بڑھانے کا راز بتادیا

January 21, 2021

بالی ووڈ کی کوریوگرافر اور فلم ساز فرح خان سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں اور تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ ان پر بہترین کیپشن بھی پوسٹ کرتی ہیں۔

انکی تازہ ترین انسٹاگرام انٹری میں انھوں نے خود تسلیم کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر اپنے فالوورز کی تعداد بڑھانے کا ایک طریقہ دریافت کرلیا ہے۔

فرح خان نے اپنے فالوورز اور دیگر پر قدرے مہربانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے شیئر بھی کیا ہے تاکہ دوسرے بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔

یہ طریقہ بتانے کے لیے فرح خان نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ایک کروڑ 12 لاکھ انسٹاگرام فالوورز رکھنے والے یو ٹیوبر بھون بام کی پشت پر کھڑی ہیں، اور انھوں نے اس تصویر کے ساتھ ایک پرمزاح کیپشن تحریر کیا ہے۔

جس میں لکھا ہے کہ دیکھیں میری وینٹی وین میں کون آیا ہے، فالوورز بڑھانے کا یہ بہترین طریقہ ہے، کہ آپ پاگل پن کی حد تک با صلاحیت بھون بام کے ساتھ تصویر بنوائیں۔


انھوں نے ہیش ٹیگ کا اضافہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ فین کلب اینڈ سینز آف ہیومر، جوکہ بذات خود انکی پوسٹ کے حس مزاح کا اظہار کررہا ہے۔