مظفر گڑھ کے علاقے جتوئی میں مدرسے کے استاد نے طالب علم پر مبینہ تشدد کیا۔
بچے کے چچا نے الزام عائد کیا ہے کہ استاد نے مکے مارے اور تشدد کے بعد بچے کو کمرے میں بند کر دیا۔
پولیس نے متاثرہ بچے کے چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس نے مزید بتایا ہے کہ بچے کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے، واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔
پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔