سرگودھا میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ بعد ازاں لڑکی کو اغواء کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ چک 187 شمالی میں پیش آیا جہاں مقامی رہائشی نے رواں سال لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے بھائی سمیت 6 افراد نے مبینہ طور پر جوڑے کے گھر پر حملہ کیا، لڑکی اور اس کے شوہر کو تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں لڑکی کو زبردستی ساتھ لے گئے۔
واقعے کا مقدمہ تھانہ جھال چکیاں میں درج کر لیا گیا ہے جبکہ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔