امریکی سینیٹ: لائیڈ آسٹن کی بطور وزیر دفاع نامزدگی کی توثیق

January 22, 2021

امریکی سینیٹ نے جنرل ریٹائرڈ لائیڈ آسٹن (Lloyd Austin) کی بطور وزیر دفاع نامزدگی کی توثیق کردی، وہ امریکا کے پہلے سیاہ فام وزیر دفاع ہوں گے۔

سینیٹ میں رائے شماری کے دوران لائیڈ آسٹن کے حق میں 93 اور مخالفت میں صرف دو ووٹ آئے۔

جنرل ریٹائرڈ لائیڈ آسٹن کی توثیق سے پہلے سینیٹ نے ایورل ہینز Avril) (Haines کی بطور ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جینس نام زدگی کی توثیق کی تھی۔

ایورل ہینز امریکا کی نیشنل انٹیلی جنس کی پہلی خاتون ڈائریکٹر ہوں گی۔