بیٹنگ کرتا ہوں تو کپتانی ذہن میں نہیں ہوتی، babar azam

January 24, 2021


قومی کرکٹ کپتان بابر اعظم کہتے ہیں جب وہ بیٹنگ کرتے ہیں تو صرف بیٹسمین بن کر کھیلتے ہیں، کپتانی ذہن میں نہیں ہوتی۔

بابر اعظم نے کہا کہ اچھے کپتان کا مثبت ہونا ضروری ہے، چیلنج دوسروں پر ڈالنے کے بجائے خود لینا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بطور کپتان وہ پروفیشنل ہیں، دوستی گراؤنڈ سے باہر ہوتی ہے۔

کپتان بابر اعظم نے مزید کہا کہ خواہش ہے کہ پاکستانی ٹیم مثبت اور جارحانہ کرکٹ کھیلے۔