بزدار صاحب! آپ کے رشتے دارترقی کر رہے ہیں، عظمیٰ بخاری

January 24, 2021


مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کہتے ہیں کہ بزدار صاحب! پنجاب نہیں آپ کے رشتے دار اور فرنٹ مین ترقی کر رہے ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے بیان پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے یہ بات کہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بزدار صاحب! آپ نے کونسی دودھ اور شہد کی نہروں کی کھدائی کرائی ہے، آپ باقاعدگی سے اپنی واٹس ایپ کلاسز لیں۔

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا ہے کہ بزدار صاحب! آپ کے کچھ وزیر آپ کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں، ان کے لیے چلہ کاٹیں۔

عظمیٰ بخاری کا اپنے بیان میں یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب کے عوام آج شہباز شریف کی گڈ گورننس اور مینجمنٹ کو یاد کر رہے ہیں۔