• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کی کشتی میں چھید کرنے کیلئے وزیر، مشیر کافی ہیں: عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کہتی ہیں کہ حکومت کی کشتی میں چھید کرنے کے لیے وزیرِ اعظم عمران خان کے وزیر اور مشیر کافی ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب برداری عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کےبیان پر مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان نےاپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ سائبیرین پرندے موسم گرما سے قبل ہی نئے گھونسلوں کی تلاش میں نکل جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ خادمہ فردوس، احتساب اکبر، بد زبان چوہان، دغا باز گِل جیسے پرندے زیادہ گرمی برداشت نہیں کر سکتے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کو وہی پرندے دئیے گئے جو صرف ایک سیزن تک کارآمد ہوتے ہیں۔



انہوں نے مزید کہا کہ خادمہ باجی کرپشن کے اسکینڈل نہیں آ رہے تو کیا یہ ریکارڈ خلاء میں قائم ہو رہے ہیں؟

مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیاسی لوگ ہمیشہ تاریخ کے اوراق میں زندہ رہتے ہیں، غیر سیاسی مہرے صرف ایک ٹرم کی پیداوار ہوتے ہیں۔

تازہ ترین