بختاور بھٹو شوہر محمود چوہدری کے ہمراہ گڑھی خدا بخش کیلئے روانہ

February 02, 2021

کراچی میں شادی کی تقریبات سے فارغ ہو کر نوبیاہتا بختاور بھٹو زرداری شوہر محمود چوہدری کے ہمراہ گڑھی خدا بخش کیلئے روانہ ہوگئی ہیں۔

بختاور بھٹو زرداری اپنے شوہر کے ساتھ والدہ اور نانا کے مزار پر حاضری دیں گی۔

خیال رہے کہ بلاول ہاؤس کراچی میں بختاور بھٹو زرداری کی تقریبات کا آغاز 24 جنوری سے میلاد سے ہوا تھا۔

دیگر تقریبات رسمِ حنا، بارات، اور ولیمے سے فارغ ہو کر بختاور والدہ اور نانا کے مزار پر حاضری دینے گڑھی خدا بخش پہنچیں گی۔