اسلام آباد ہائیکورٹ پر حملہ، 17 وکلاء کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری

February 10, 2021

اسلام آباد ہائی کورٹ پر حملے میں ملوث 17 وکلاء کو توہینِ عدالت کے نوٹس جاری کر دیئے گئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل نے وکلاء کو یہ نوٹسز بھجوائے ہیں۔

عدالتِ عالیہ میں 17 وکلاء کے خلاف توہینِ عدالت کا کیس سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیا۔

جن وکلاء کو توہین عدالت کے نوٹسز ارسال کیئے گئے ہیں ان میں احسن مجید گجر، ارباب ایوب گجر، قیصر جدون، فرزانہ مغل شامل ہیں۔

حماد ڈار، نصیر کیانی، نازیہ عباسی، راجہ زاہد اور شائستہ تبسم کو بھی توہینِ عدالت کے نوٹسز ارسال کیئے گئے ہیں۔

یاسمین راشد سندھو، کلثوم رفیق، کامران یوسف زئی، حافظ مظہر جاوید، خالد محمود، راجہ امجد، راجہ فرخ، تصدق حنیف کو بھی توہین عدالت کے نوٹسز ارسال کیئے گئے ہیں۔

جاری کیئے گئے شوکاز نوٹسز میں وکلاء کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ 7 دن میں تحریری وضاحت جمع کرائیں اور 18 فروری کو ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوں۔