شہید مقبول بٹ کی برسی پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال، آزاد کشمیر میں عام تعطیل، یوم عزم نو منایا گیا

February 12, 2021

مظفر آباد، سرینگر (ایجنسیاں ،نامہ نگار) ممتاز کشمیری رہنما محمد مقبول بٹ کے 37 ویں یوم شہادت پرجمعرات کو مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی گئی اور بھارت مخالف مظاہرے کئے گئے،جس سے تمام کاروبار اور معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے آزادکشمیر میں عام تعطیل ، یوم عزم نو منایا گیا ، ہڑتال سے کاروبار زندگی معطل، بھارتی فوج کا شوپیان اورکریر ی بارہمولہ میں کریک ڈاؤن ،ناکہ بندی اور وسیع پیمانے پر تلاشی کارروائی، شمالی کشمیر میں60 سالہ کشمیری کو گولی مار کر شہید کر دیا ،۔بھارتی فوج کا شوپیان اورکریر ی بارہمولہ میں کریک ڈاؤن ،ناکہ بندی اور وسیع پیمانے پر تلاشی کارروائی، شمالی کشمیر میں60 سالہ کشمیری کو گولی مار کر شہید کر دیا آزاد کشمیرمیں بھی کشمیری شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و دعائیہ تقاریبا ت اور خراج عقیدت پیش کرنے کیلئےجلسے جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں ۔