سونے کی قیمت 200 روپے فی تولہ کم

February 16, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گولڈ مارکیٹ ، سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی ،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مزید 4ڈالر فی اونس کی کمی سے 1824ڈالر سے کم ہو کر 1820 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے جس کے باعث مقامی مارکیٹ سونے کی قیمت 200روپے فی تولہ کی کمی سے ایک لاکھ 11ہزار 50روپے اور 10گرام سونے کی قیمت 172 روپے کی کمی سے 95ہزار 207روپے ہو گئی ،جبکہ چاندی کی قیمت 20روپے فی تولہ کی کمی سے 1380 روپے فی تولہ ہو گئی ۔