املی کے حیرت انگیز فوائد

February 20, 2021

کھانوں میں ذائقہ بڑھانے کے لیے املی کا استعمال کیا جاتا ہے، کھانوں میں ذائقے کے علاوہ املی وٹامن سی، ای اور بی، کیلشیم، فاسفورس، آئرن، پوٹاشیم، میگنیز اور غذائی فائبر کاخزانہ ہے۔

املی کا پودا شمالی افریقا اور ایشیاء کے کئی ممالک میں پایا جاتا ہے، اس میں موجود نامیاتی مرکبات کی بڑی تعدا د اسے ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی انفلیمیشن بناتے ہیں۔ املی کے وہ فوائد جو بہت کم لوگ جانتے ہوں گے:

معدہ کیلئے مفید

املی میں وٹامنز اور منرلز کثیر مقدار میں پائے جاتے ہیں، جس کے استعمال سے صحت ٹھیک رہتی ہے اور معدہ بھی بہتر طریقے سے کام کرتا ہے۔ اس کے علاوہ املی کے استعمال سے انسان اپنے آپ کو بہت پرسکون محسوس کرتا ہے۔

نظام ہضم

املی کااستعمال نظام ہضم کے لیے بہت اچھا ثابت ہوتا ہے کیونکہ اس میں فائبر کی وافر مقدار موجود ہوتی ہےاس لیے اس کا استعمال آنتوں کو تقویت دیتا ہے جس سے نظام انہضام بہتر طریقے سے کام کرتا ہے۔

دل کی صحت کیلئے بہترین

املی میں پوٹاشیم پایا جاتا ہے جس کے باعث یہ بلڈ پریشر کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ املی میں موجود فائبر شریانوں سے ایل ڈی ایل کولیسٹرول کو ختم کرتاہے اور آنت کا کینسر نہیں ہونے دیتا۔

اس کے علاوہ املی آنتوں میں برےکولیسٹرول کو کم اور اچھے کولیسٹرول کو بڑھاتی ہے۔ اس میں موجود وٹامن سی فری ریڈیکل کے خطرات کو کم کرتا ہے۔

بلڈ پریشر کنٹرول میں رکھے

املی میں پوٹاشیم،آئرن، سیلینیم، کیلشیم، زنک اور کاپر کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔ اس میں موجود آئرن کی وجہ سے خون کے سرخ خلیے بنتے ہیں اور دیگر منرلز اور دھاتوں سے خون میں مادوں کی مقدار متوازن رہتی ہے اور بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے۔

وزن میں کمی

وزن میں کمی کے لیے املی کااستعمال بہت بہتر نتائج دیتا ہے۔ املی بھوک کم کرتی ہے اوریہ جسم میں فیٹ کو اسٹور نہیں ہونے دیتی۔ وزن میں کمی کے لیے املی سے بنائے گئے مشروبات بھی استعمال کیے جاتے ہیں۔

قوت مدافعت

املی میں موجود وٹامن سی اور دیگر اینٹی آکسیڈنٹ انسانی جسم کے لیے بہترین دوا کا کام کرتے ہیں۔ املی مدافعتی نظام کو فروغ دے کر انسانی جسم کو بیماریوں سے بچا کر صحت مند زندگی کو یقینی بناتی ہے۔

اس کے علاوہ اس میں موجود ٹارٹاریک ایسڈ ایک طاقتور انٹی آکسیڈینٹ کا کام کرتے ہوئے جسم سے فاسد مادوں کو باہر نکالتاہے۔

متلی اور قے

املی کا استعمال طبیعت کو فرحت بخشتا ہے۔ یہ متلی اورقے کی شکایت دور کرکے غذا کو ہضم کرتی ہے۔ متلی ہونے کی صورت میں اگر املی کا شربت استعمال کیا جائے تو فائدہ ہوتا ہے۔