آکسفورڈ کی کورونا ویکسین مارچ کے پہلے ہفتے میں پاکستان آجائے گی، فیصل سلطان

February 20, 2021

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ آکسفورڈ کورونا ویکسین آسٹرازینیکا مارچ کے پہلے ہفتے میں پاکستان آجائے گی۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ آکسفورڈ کی ویکسین 60 سال سے زائد عمر کے تمام لوگ لگوا سکیں گے۔

دوسری جانب ڈاکٹر قیصر سجاد سیکریٹری جنرل پی ایم اے نے ہدایت دی کہ 60 سال سے زائد ہیلتھ کیئرورکرز چائینا کی سائینو فارم نہ لگوائیں۔

اُنہوں نے کہا کہ آکسفورڈ کی ویکسین آنے کا انتظار کریں۔