گولڈ مارکیٹ: سونے اور چاندی کی قیمت میں اضافہ

February 23, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمت میں اضافہ ہو گیا، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 14ڈالر فی اونس کے اضافے سے 1784ڈالر سے بڑھ کر 1798 ڈالر فی اونس ہو گئی جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 400روپے فی تولہ کے اضافے سے ایک لاکھ 10ہزار 750روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 343 روپے کے اضافےسے 94ہزار 950روپے ہو گئی جبکہ چاندی کی قیمت بھی 20روپے فی تولہ کے اضافے سے 1380روپے سے بڑھ کر 1400روپے فی تولہ ہو گئی۔