لاہورپریس کلب میں نئے کیرم بورڈ کا افتتاح

February 24, 2021

لاہور ( جنرل رپورٹر ) لاہورپریس کلب کی گورننگ باڈی نے ممبران کی تفریح کیلئے فیض احمدفیض آڈیٹوریم میں نئے کیرم بورڈ کا افتتاح کردیاہے ۔ تحریک انصاف کے مرکزی پراجیکٹ کوآرڈینیٹرانصاف ویلفیئر ونگ انجینئر عمیر جمیل نے لاہورپریس کلب کو کیرم بورڈ کا تحفہ دیا ۔ کیرم بورڈ کی افتتاحی تقریب میں صدر ارشد انصاری ، سیکرٹری زاہدچوہدری ، جوائنٹ سیکرٹری خواجہ نصیر ودیگر ممبران کی بڑی تعداد موجود تھی ۔