صبا قمر نے بلھے شاہ کے اشعار شیئر کردیے

February 25, 2021

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے شاعرانہ انداز اپنا لیا ہے۔خوبرو پاکستانی اداکارہ نے ٹی وی اور ڈراموں میں اپنی اداکاری کا آغاز ’میں عورت ہوں‘ سے کیا تھا۔ صبا قمر پاکستانی فلم انڈسٹری لالی وڈ کے علاوہ بھارتی فلم انڈسٹری بولی وڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ ڈرامہ سیریل ’مات‘ اور ’ڈائجسٹ رائٹر‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ صبا قمر نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر شاعرانہ انداز اپنایا۔صبا قمر نے انسٹا پوسٹ میں اپنی تصویر کے ساتھ پنجابی صوفی شاعر بابا بلھے شاہ کے اشعار شیئر کیے۔اداکارہ نے تحریر کیا کہ بلھے شاہ زہر دیکھ کے پیتا تے کی پیتا، عشق سوچ كے کیتا تے کی کیتا، دِل دے كے دِل لین دی آس رکھی، پیار ایہو جیا کیتا تے کی کیتا‘۔صبا قمر کے شاعرانہ انداز کو ان کے مداح بہت پسند کر رہے ہیں۔