پی سی بی 6 ایسوسی ایشنز کے اسپانسرشپ معاہدوں کے قریب

February 25, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی کا کہنا ہے کہ قومی سیزن کے 9 ایونٹس پر مشتمل 220 میچوں کا کامیاب انعقاد شعبہ ہائی پرفارمنس کا قابل قدر کارنامہ ہے۔ اس سیزن کے کامیاب انعقاد کی وجہ سے تاریخ میں پہلی مرتبہ پی سی بی اب چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے پرنسپل اسپانسر کے ساتھ معاہدوں کے قریب ہے۔