• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے بھی ناظرین کی عزت اور محبت چاہیے: میرا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

پاکستانی فلم اسٹار میرا نے حالیہ جذباتی انٹرویو میں اپنے لیے عزت اور محبت کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھی دیگر خواتین فنکاروں کی طرح احترام کی حقدار ہیں۔

دو دہائیوں سے زائد عرصے سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ میرا نے سیکڑوں فلموں اور متعدد ٹی وی پراجیکٹس میں کام کیا ہے، وہ اکثر اپنی فلموں کے ساتھ ساتھ تنازعات کے باعث بھی خبروں میں رہتی ہیں، حال ہی میں ایک انٹرویو کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی تھی، جہاں متعدد صارفین نے میرا کے ساتھ رویے کو نامناسب قرار دیا تھا۔

اب میرا نے ایک صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ناظرین کی محبت اور احترام کی خواہاں ہوں۔

انٹرویو کے دوران میرا نے اس بات سے اتفاق کیا کہ میں ایک محنت کش خاتون ہوں، جس نے اپنے خاندان کی کفالت کے لیے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا اور ہر ممکن طریقے سے ذمہ داریاں نبھائیں۔

سوشل میڈیا پر اس انٹرویو کو مثبت ردعمل ملا، ایک صارف نے لکھا کہ میں ہمیشہ سے میرا کو پسند کرتا ہوں، ان میں ایک خاص کشش ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید