سینیٹ انتخابات کا معاملہ خوش اسلوبی سے طے کیاجائیگا،حسنین ہاشمی

February 25, 2021

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سید حسنین ہاشمی نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی اور بلوچستان حکومت میں اتحادی جماعتیں سینیٹ انتخابات میں بھر انداز میں کامیابی حاصل کریں گی، سینیٹ انتخابات کے حوالے سے وزیراعلیٰ جام کمال خان کی اتحادی جماعتوں کی کمیٹی بنانے کی تجویز اہمیت کی حامل ہے، تمام اتحادی مل بیٹھ کر سینیٹ انتخابات میں معاملات حل کریں گے، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی عوام نے بلوچستان عوامی پارٹی اور اتحادی جماعتوں پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے صوبائی حکومت نے گزشتہ اڑھائی سالوں میں صوبے کی بہتر ی کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ جام کمال خان کی قیادت میں بی اے پی اپنی اتحادی جماعتوں کے ساتھ ملکر سینیٹ انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کریگی انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی سیاسی جمہوری جماعت ہے جس نے ہمیشہ صوبے کے وسیع تر مفاد میں سیاسی و جمہوری فیصلے تمام اتحادیوں کی مشاورت سے کئے ہیں اور سینیٹ انتخابات میں بھی یہ سلسلہ خوش اسلوبی سے طے کیاجائیگا۔