فلورل آرٹ سوسائٹی کے زیر اہتمام ورچول تقریب

February 25, 2021

فلورل آرٹ سوسائٹی کے زیر اہتمام ورچوئل تقریب ہوئی جس میں پھولوں کو منفرد آرٹ سے سجانے کا ہنر سکھایا گیا۔

فلورل آرٹ سوسائٹی آف پاکستان گارڈینیہ کراچی چیپٹر کی جانب سے آن لائن تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

فلورل آرٹ کی بین الاقوامی سطح پر پہچان رکھنے والی ماہر اسما انصاری نے پھولوں کو آرٹسٹک انداز میں سجانے کا مظاہرہ کیا ۔

اس موقع پر رنگوں کے حسین امتزاج کا خاص خیال رکھا گیا جبکہ گھر میں بے کار پڑی اشیا کا استعمال کرکے پھولوں کے اس آرٹ کو نئی وسعت بھی دی گئی۔

فلورل آرٹ سوسائٹی ایسے ارکان پر مشتمل ہے جو فطرت کے قریب تر رہ کر پھولوں اور گارڈنز سے متعلق آگاہی پھیلاتی ہے۔

مارچ میں فلورل آرٹ سوسائٹی کے ارکان کے درمیان مقابلے کا اہتمام بھی کیا جائےگا۔