چار روز میں روئی کی فی من قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ

February 25, 2021

چیئرمین کاٹن جنرزفورم احسان الحق کا کہنا ہے کہ روئی کی فی من قیمت چار روز میں ایک ہزار روپے بڑھی ہے جبکہایک من روئی کی قیمت 12 ہزار 500 روپے ہے۔

احسان الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ روئی کی قیمت 11 سال کی بلند ترین سطح پر ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک میں سوتی دھاگے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔

چیئرمین کاٹن جنرزفورم احسان الحق کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں کپاس کی بوائی شروع ہو گئی۔