• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روئی کی قیمتیں پچھلے 11 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

روئی کی قیمتیں ریکارڈ اضافے کے ساتھ پچھلے 11 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

روئی کی قیمت 11 ہزار روپے فی من تک پہنچ گئی ہے، چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کے مطابق تقریباً 30 سال بعد نئی ٹیکسٹائل ملز اور پاور لومز کا قیام عمل میں آرہا ہے۔

چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے کہا کہ ٹیکسٹائل ملز کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو کاٹن زونز میں گنے کی کاشت پر پابندی عائد کرنی چاہیے، کاٹن زونز میں گنا کاشت نہ ہو تو سالانہ اربوں ڈالر کی روئی اور خوردنی تیل درآمد نہیں کرنا پڑے گا۔

تازہ ترین