کشمیری سیخ کباب

February 26, 2021

بچو: سیخ کباب تو آپ نے متعدد بار کھائے ہوں گے، لیکن آج ننھے شیف، معاذ نے کشمیری سیخ کباب بنانےکی ترکیب بتائی ہے۔ اسے آپ بھی بناکر اپنے امی ، ابو اور بہن ، بھائیوں کو کھلائیں۔

اجزاء:

قیمہ،ایک کلو،انڈے دو عدد،پسی ہوئی سونف ایک چائے کاچمچہ،پسی ہوئی سرخ مرچ، ایک چائے کا چمچہ، نمک ،حسب ذائقہ ،پسی ادرک ،ایک چائے کا چمچہ، دار چینی پاؤڈر، آدھا چائے کا چمچہ،پسا ہوازیرہ ،ایک چائے کا چمچہ، پیاز درمیانہ سائز،ایک عدد، سوکھا پودینہ ،ایک کھانے کا چمچہ،مکھن ، کھانے کے دو چمچے

ترکیب:

سب سے پہلے قیمے میں پیاز، انڈے اور مکھن کے علاوہ تمام مسالے ڈال کر اچھی طرح پیس لیں۔ پھر اس آمیزے میں،پھینٹے ہوئے انڈے، کٹی پیاز ، قیمہ اورمکھن ڈال کریک جاکریں اور کباب کے مرکب کو سیخوں میں لگا کرکوئلے کی آنچ پر سینکیں، جب کباب سرخ ہوجائیں تو سیخوں سے نکال کر گرم گرم نوش کریں۔