• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک بار پھر قابلِ نفرت دشمن کا پروپیگنڈا نیٹ ورک متحرک ہو چکا ہے، ایرانی سفیر

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم(فائل فوٹو)۔
ایرانی سفیر رضا امیری مقدم(فائل فوٹو)۔

پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ایک بار پھر قابلِ نفرت دشمن کا پروپیگنڈا نیٹ ورک متحرک ہو چکا ہے۔ 

اپنے بیان ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران کے سپریم لیڈر سے متعلق جھوٹے اور مضحکہ خیز الزامات کو دو ٹوک مسترد کرتا ہوں۔ 

انھوں نے کہا کہ ایران کے دانشمند، دلیر اور ثابت قدم رہبر اعلیٰ ایرانی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر بھی ہیں، وہ عوام اور ملک کے چوکس سیکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ موجودہ دور میں ڈیجیٹل دہشت گردی، غلط معلومات اور اخلاقی بددیانتی عام ہو چکی ہے۔ 

ایرانی سفیر نے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی رائفل تھامے تصویر بھی جاری کر دی۔

قومی خبریں سے مزید