ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ چوتھے روز بھی برقرار

February 25, 2021

پاکستان میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی برقرار رہا۔

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 30 پیسے کم ہوکر 158 روپے 46 پیسے ہے۔

کاروباری ہفتے کے ابتدائی چار روز میں انٹربینک میں ڈالر کی قدر 64 پیسے کم ہوئی ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 35 پیسے کم ہو کر 158 روپے 60 پیسے ہے۔