امریکی فوج میں سفید فام بالادستی فعال ہے، پینٹاگون

February 25, 2021

امریکی فوج میں سفید فام بالادستی فعال ہے، پینٹاگون نے پریشان کن تفصیلی رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ میں سفید فام بالادستی کی سوچ کے حامل اہلکاروں کی شناخت کرنے کیلئے تجاویز بھی پیش کی گئی ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق کیپٹل ہل پر ہونے والے حملے کے سلسلے میں امریکی فوج کے 27 موجودہ اور سابق اہلکاروں کو فیڈرل چارجز کا سامنا ہے۔

انتہا پسندی پر تیار کی گئی پینٹاگون کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کس طرح امریکی فوج میں سفید فام بالادستی فعال ہے۔

رپورٹ میں فوجی اہلکاروں میں سفید فام بالادستی کی شناخت سے متعلق تجاویز بھی پیش کی گئی ہیں تاکہ ایسے اہلکاروں کو کام کرنے سے روکا جاسکے۔

رپورٹ میں ایک سابق نیشنل گارڈز اہلکار کی مثال دی گئی ہے جو خطرناک انتہا پسند گروپ کا رکن رہ چکا ہے اور دوران سروس اپنے انتہا پسندانہ نظریات کا کھلے عام اظہار کرتا رہا ہے۔

سفید فام بالا دستی کی سوچ کے حامل کچھ اہلکاروں کی شناخت ان کے فاشسٹ ٹیٹوز اور ٹی شرٹس لوگوز کی بنیاد پر کی گئی ہے۔

رپورٹ میں ایف بی آئی یونٹس سمیت دیگر حکومتی ذرائع کو اس مقصد کیلئے استعمال کرنے کی تجاویز بھی دی گئی ہیں۔