لیاری ندی سے معمر خاتون کی لاش ملی

February 26, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مبینہ ٹاون تھانے کی حدود عباس ٹائون کے قریب لیاری ندی سے معمر خاتون کی لاش ملی ، پولیس اور ریسکیو عملےنے لاش عباسی اسپتال منتقل کی ، پولیس کے مطابق متوفیہ کی فوری شناخت اور وجہ موت معلوم نہیں ہوسکی عمر65سالہ ہے ،ا صل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ ملنے کے بعد ہی معلوم ہو گی ۔