پریا پرکاش فلم کی شوٹنگ کے دوران زمین پر گر پڑیں

February 27, 2021

بھارتی اداکارہ پریا پرکاش واریئر فلم کی شوٹنگ کے دوران ہیرو کی پیٹھ پر چڑھنے کی کوشش کرتے ہوئے زمین پر گر پڑیں۔

پریا پرکاش اپنی پہلی تیلگو فلم ’چیک‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ جس کے ایک سین میں انہیں دوڑتے ہوئے ہیرو نتھین کی پیٹھ پر سوار ہونا تھا تاہم وہ ایسا کرنے کی کوشش میں کمر کے بل زمین پر گر گئیں۔

سیٹ پر موجود افراد نے اداکارہ کو فوری طور پر اٹھایا اور خیریت دریافت کی جس پر پریا نے کہا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں اور ری ٹیک کیلئے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ ایک گانے کی ویڈیو میں آنکھ مارنے کے انداز سے پریا پرکاش راتوں رات شہرت حاصل کر کے سب کی توجہ کا مرکز بن گئی تھیں۔