• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈنبرا: نسل پرستی کا شکار شخص 5 افراد پر حملوں کے جرم میں گرفتار

ایڈنبرا میں اسلاموفوبیا اور نسل پرستی کے شکار 36 سالہ شخص کو شہر میں مختلف مقامات پر حملے کرنے کے جرم میں گرفتار کر کے چارج کر لیا گیا ہے، جس کو ممکنہ طور پر پیر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

اس شخص نے جس نے اپنی قمیض اتار رکھی تھی، ایک تیز دار آلے سے پانچ افراد پر بلااشتعال حملے کیے، حملوں کا آغاز بروم ہاؤس مسجد کے قریب سے ہوا جہاں دو افراد کو زخمی کیا گیا تھا۔

دیگر تین افراد کو ٹیلفورڈ روڈ اور لیتھ وا ک کے علاقے میں نشانہ بنایا گیا، لیتھ واک کے ایریا میں پاکستانی کمیونٹی کی بہت زیادہ اکثریت ہے یہ واقعہ شمالی آئرلینڈ کے شہر بلفاسٹ میں پرتشدد ہنگاموں کے چند دن بعد پیش آیا۔

گزشتہ ہفتے گلاسگو میں بھی نسل پرستی اور اسلاموفوبیا کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان دو بڑے مظاہرے کیے گئے تھے بڑھتے ہوئے ان حملوں پر مسلم کمیونٹی خصوصاً خواتین خاصی پریشان ہیں۔

مسلم کمیونٹی کے لیڈروں نے کہا ہے کہ وہ چوکس رہیں، ایک دوسرے کا خیال رکھیں اور کسی بھی اسلاموفوبک واقعہ پر پولیس کو فوراً اطلاع دیں۔ 

وزیراعظم سرکیئر اسٹارمر نے ان حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جرم کا محرک مسلمانوں کے خلاف نفرت تھی۔

برطانیہ و یورپ سے مزید