ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے افسران کے تبادلے

February 27, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے ملتان سمیت بہاولپور کے 7 افسران کے تبادلے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ شیخ محمد عارف کو ای ٹی او موٹر برانچ ٹو سے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر تعینات کیا گیا ہے ، اسی طرح جاوید اختر کو بہاولپور سے اسسٹنٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر لودہراں کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر زون 4، عبدالخالق کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر بہاولپور کو لودہراں، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر بہاولپور ملک میراج احمد کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر (پراپرٹی ٹیکس) بہاولپور تعینات کیا گیا ہے۔