ارجنٹینا، ہوا کے بگولے نے شہریوں کو خوفزدہ کردیا

February 27, 2021

ارجنٹینا میں ہوا کے بگولے نے شہریوں کو خوفزدہ کردیاجس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

یہ ویڈیو ایک موٹر سائیکل سوار نے بنائی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہوا کا ایک بڑا بگولہ شہر کی جانب بڑھ رہا ہے۔

موٹرسائیکل سوار نے بھی ہوا کے بڑے سے بگولے کو دیکھ کر اپنی رفتار آہستہ کرلی لیکن جب آگے بڑھا تو معلوم ہوا کہ یہ بگولہ نہیں بلکہ مچھروں کا جھنڈ ہے۔