سردار اختر مینگل کا پی ڈی ایم رہنمائوں کے اعزاز میں ظہرانہ

March 02, 2021

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے پیر کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے رہنمائوں کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر ظہرانہ دیا،جس میں پشتونخوامیپ کے چیئرمین محمود خان اچکزئی ، جمعیت کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی ، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر عثمان خان کاکڑ ، اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ ، ملک عبدالولی کاکڑ،ساجد ترین ایڈووکیٹ ، عبدالرحیم زیارتوال ، رضا محمد رضا،ڈاکٹر حامد اچکزئی ،عبدالقہار ودان، ارکان بلوچستان اسمبلی ملک نصیر احمد شاہوانی ، اختر حسین لانگو ، نصر اللہ زیرے ، میر زابد ریکی ، میر یونس عزیز زہری ، حاجی نواز کاکڑ ، میر حمل کلمتی ،اکبر مینگل ،اصغر ترین، زینت شاہوانی، شکیلہ نوید دہوار ، ٹائٹس جانسن ،جمعیت علما اسلام کے کامران مرتضیٰ ایڈوکیٹ،سابق صوبائی وزیرمولانا سرور موسیٰ خیل بی این پی کےرہنما سابق رکن قومی اسمبلی روف مینگل ، موسیٰ بلوچ ، غلام نبی مری سمیت پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے رہنماوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی ۔