واٹس ایپ نے ویڈیو شیئرنگ کے نئے فیچر کے بارے میں آگاہ کر دیا

March 03, 2021

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) واٹس ایپ کے آفیشل ہینڈل نے مداحوں کو ویڈیو شیئرنگ کے نئے فیچر بارے آگاہ کیا ہے کہ واٹس ایپ ویڈیو سے غیر ضروری آوازوں کو کیسے میوٹ کیا جائے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر واٹس ایپ کے آفیشل ہینڈل کی جانب سے گزشتہ روز مداحوں کو ویڈیو شیئرنگ کے نئے فیچر سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ جس میں کہا گیا کہ اب لازمی نہیں کہ آپ کسی ویڈیو کو میوٹ کرنے کیلئے ایک نیا ویڈیو کلپ ریکارڈ کریں بلکہ اب آپ اپنے فون میں پہلے سے موجود ویڈیو کو اسٹیٹس پر اپ لوڈ کرنے یا کسی دوست کو بھیجنے سے پہلے بھی میوٹ کرسکتے ہیں۔