کیلیفورنیا: ٹریفک حادثے میں 15 افراد ہلاک

March 03, 2021

امریکی ریاست کیلیفورنیا کی امپیریل کاؤنٹی میں وین اور ٹرک کی ٹکر ہوگئی۔ جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی عمر 20 سے 55 سال کے درمیان ہیں۔

ہائی وے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 12 افراد موقع پر دم توڑ گئے تھے جبکہ دیگر 3 اسپتال میں ہلاک ہوئے۔