میرا کی بگ باس سیزن 4 کی کنٹسٹنٹ ڈولی بندرا سے ملاقات

March 03, 2021

پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا کی بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 4 کی کنٹسٹنٹ ڈولی بندرا کے ساتھ ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

میرا نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بگ باس کے سیزن 4 کی کنٹسٹنٹ ڈولی بندرا کے ہمراہ اپنی متعدد تصویریں شیئر کی ہیں۔

مذکورہ تصویروں میں اداکارہ میرا اور ڈولی بندرا دبئی کے کسی ریستوران میں موجود ہیں۔

میرا نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’اُنہیں ڈولی بندرا سے ملاقات کرکے بہت مزہ آیا۔‘

یاد رہے کہ اس سے قبل میرا نے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں کہا تھا کہ ناقدین کی تنقید کا نشانہ بننے کے لیے ہی اداکار بنائے جاتے ہیں۔

میرا نے کہا تھا کہ آج کل تنقید کا شکار بننا، ہم اداکاروں کے لیے ایک روزمرہ کی کہانی بن گئی ہے۔

اُنہوں نے کہا تھا کہ اداکار بھی عام لوگوں کی طرح سخت اور نرم مزاج کے ساتھ جذبات رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہڈولی بندرا سال 2010 میں بگ باس کے سیزن 4 میں بطورِ کنٹسٹنٹ شامل ہوئی تھیں۔

بگ باس میں آنے کے بعد ڈولی بندرا کی مقبولیت میں کافی حد تک اضافہ ہوا تھا اور اُس کے بعد وہ بالی ووڈ کی متعدد فلموں میں جلوہ گر ہوئیں۔