انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم، طویل عرصے سے اس کا انتظار تھا، فلسطین

March 03, 2021

فلسطینی وزارت خارجہ نے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ حصول انصاف کے لیےاس اقدام کا طویل عرصے سے انتظار تھا۔

مقبوضہ بیت المقدس سے جاری بیان میں انھوں نے کہا کہ یہ اقدام امن کے لیے ناگزیر حیثیت کا حامل ہے۔

دوسری جانب اسرائیل کا کہنا ہے کہ عالمی عدالت میں فلسطین میں جنگی جرائم کی تحقیقات سیاسی فیصلہ ہے۔

اسرائیلی وزیرخارجہ نے کہا کہ فلسطین میں جنگی جرائم کی تحقیقات اخلاقی اور قانونی دیوالیہ پن کا مظہر ہے۔

اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی عدالت اپنی قانونی حیثیت کھو چکی ہے۔ اسرائیل کے خلاف تحقیقات سے عالمی برادری کے فنڈز ضائع ہوں گے۔