• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے میں منگل کو دن دیہاڑے مشتبہ اسرائیلی آباد کاروں نے فلسطینیوں کی گاڑیاں تباہ کردیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشتبہ اسرائیلیوں کی فلسطینیوں پر اس نوعیت کے حملوں کو ’پرائس ٹیگ‘ کارروائیاں قرار دیا جارہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ان تمام پرائس ٹیگ کارروائیوں کے مناظر سیکیورٹی کیمروں میں محفوظ ہوگئے ہیں، اسرائیلی قوم پرستوں کے فلسطینیوں پر حملے کے پیچھے اُن کی جائیدادیں تباہ کرنے کی سوچ کار فرما ہے۔


اسرائیلی میڈیا اس طرز کے حملوں کو یہودی آباد کاری میں رکاوٹ کے پیش نظر ردعمل قرار دے رہا ہے۔

10 کے قریب حملہ آور جنہوں نے نقاب اور ماسک پہن رکھے تھے فلسطینیوں کی گاڑیوں کے ٹائر پنکچر کیے اور اُن کے گاڑیوں کے شیشے توڑدیے۔

پولیس افسران نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے تاہم اب تک کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

تازہ ترین